• Wed, 14 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئی نسل بمقابلہ جوکووچ: کیا جوکووچ اپنا ریکارڈ ساز ۲۵؍واں گرینڈ سلیم جیت پائیں گے؟

Updated: January 14, 2026, 3:21 PM IST | Melbourne

آسٹریلیا کے سابق ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن پیٹ کیش نے دعویٰ کیا ہے کہ سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے لیے اپنے کریئر کا ۲۵؍واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنا اب ایک مشکل چیلنج بن چکا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر اور نوجوان کھلاڑیوں کا جارحانہ فارم جوکووچ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Novak Djokovic.Photo:INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کے سابق ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن پیٹ کیش نے دعویٰ کیا ہے کہ سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے لیے اپنے کریئر کا ۲۵؍واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنا اب ایک مشکل  چیلنج بن چکا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر اور نوجوان کھلاڑیوں کا جارحانہ فارم جوکووچ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
پیٹ کیش کے مطابق ٹینس کی دنیا اب بدل رہی ہے۔ اٹلی کے یانک سِنر اور اسپین کے کارلوس الکاراز جیسے نوجوان کھلاڑیوں نے کھیل کی رفتار اور طاقت کو ایک نئے درجے پر پہنچا دیا ہے۔  نوجوان کھلاڑی پانچ سیٹس کے طویل میچ کے بعد تیزی سے اگلے مقابلے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں جبکہ جوکووچ کے لیے اس عمر میں لگاتار سخت مقابلے کھیلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔


 پیٹ کیش کا کہنا ہے کہ اب جوکووچ کو  خطاب جیتنے کے لیے صرف اپنی مہارت پر نہیں بلکہ اس بات پر بھی انحصار کرنا ہوگا کہ بڑے حریف (سِنر اور الکاراز) کہیں غلطی کریں یا جلد باہر ہو جائیں۔ کیش کے خیال میں جوکووچ کے لیے ۲۰۲۶ء میں بڑی کامیابی یہی ہوگی کہ وہ چاروں بڑے ٹورنامنٹس کے سیمی فائنل تک پہنچیں، جیسا کہ انہوں نے پچھلے سال کیا۔

یہ بھی پڑھئے:انتخابی مہم ختم، کل پولنگ، بی جےپی کی نظر میئر کے عہدہ پر، ٹھاکرے برادران روکنے کیلئے پُرعزم

انہوں نے مزید کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ الکاراز اور سِنر جیسے کھلاڑیوں کو لگاتار پانچ سیٹ کے میچوں میں شکست دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔اگرچہ پیٹ کیش نے خدشات کا اظہار کیا ہے، لیکن نوواک جوکووچ کا آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ کسی کرشمے سے کم نہیں۔وہ یہاں ریکارڈ ۱۰؍ مرتبہ چیمپئن رہ چکے ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود وہ اب بھی  خطاب کے مضبوط ترین دعویدار ہیں۔ گزشتہ دو برسوں(۲۰۲۴ء اور ۲۰۲۵ء) میں بھی وہ سیمی فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:سعودی عرب: محکمہ تجارت کی تھیلوں اور پیکجنگ پر’اللہ‘ کے نام لکھنے پر پابندی عائد

ٹینس شائقین کی نظریں اب ۱۵؍ جنوری پر جمی ہیں، جب آسٹریلین اوپن کے آفیشل ڈراز کا اعلان ہوگا۔ اس ڈرا سے واضح ہوگا کہ جوکووچ کا ابتدائی راؤنڈز میں کس سے سامنا ہوگا اور فائنل تک پہنچنے کے لیے انہیں کن پہاڑوں کو سر کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK